بلدیہ عظمی کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر نے مختلف محکموں میں کی جانے والی تقرریوں کے خلاف انکوائری شروع کردی

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) بلدیہ عظمی کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر نے مختلف محکموں میں کی جانے والی تقرریوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی لئیق احمد نے سابق ایڈمنسٹریٹر روشن علی شیخ کے دور میں مختلف محکموں میں کی جانے والی تقرریوں کے حوالے سے انکوائری شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق روشن علی شیخ نے نیب ،ایف آئی اے اور رینجرز کی تحقیقات میں مطلوب افسران کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا ۔ان افسران میں موجودہ ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر چارچڈ پارکنگ ، ڈائریکٹر سفاری پارک سمیت دیگر افسران بھی شامل ہیں موجودہ ڈائریکٹر لینڈ پر چائنہ کٹنگ، زمینوں کے معاملات میں خورد برد اور دیگر الزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر چارچڈ پارکنگ اختر شیخ پر 7 کمپنیاں بنانے اور ان کو بل بورڈز کے کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :