کراچی میں سیکیورٹی کے نظام کو مربوط بنیاد پر استوار کرنے کیلئے سندھ پولیس میں انتظامی تبدیلیاں

اے آئی جی سیکیورٹی کے عہدے کو کمانڈنٹ کے حیثیت میں ،ڈی آئی جی پولیس اسپیشل برانچ سکھر کے عہدے کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کراچی میں تبدیل کردیا گیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) صوبہ سندھ میں خاص طور پر کراچی میں سیکیورٹی کے نظام کو مربوط بنیاد پر استوار کرنے کے لیے سندھ پولیس میں انتظامی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جس میں اے آئی جی سیکیورٹی کے عہدے کو کمانڈنٹ کے حیثیت میں اور ڈی آئی جی پولیس اسپیشل برانچ سکھر کے عہدے کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کراچی میں تبدیل کردیا گیا ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے گزشتہ دنوں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی آپریشنل اور انتظامی معاملات کو بین الاقوامی معیار کا قرار دیتے ہوئے اے آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد کی قابلیت وصلاحیت کو سراہتے ہوئے سفارش کی جس کی بنیاد پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کراچی کے نئے عہدے پر انھیں فائز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اے آئی جی سیکیورٹی کے عہدے کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ ایس ایس یو کے عہدے میں تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے (1) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (2) ۔ محافظ (3)۔مددگار کال سینٹر 15- اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرشامل کردیاگیا۔ ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی کراچی انتظامی طور پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ماتحت ہونگے اور ان کی ذمہ داریوں میں(1) سیکیورٹی- I (2) ۔سیکیورٹی II- (3) ۔فورن سیکیورٹی سیل(4) ۔ کورٹ پولیس) (5 ۔پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز سیل ) PSCC ) کراچی) (6 سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر ز (Proposed) اور(7)ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز سیکیورٹی (Proposed) شامل ہونگی۔

متعلقہ عنوان :