قومی اسمبلی کے سیشن کی کوریج کیلئے کوئی رولز نہیں ،حکومت ‘ اپوزیشن کو بٹھا کر فیصلہ کرونگا‘ سردار ایاز صادق

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیشن کی کوریج کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کوئی رولز نہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی کوریج سے کسی کو نہیں روکا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ مستقبل میں قومی اسمبلی کے سیشن کی کوریج کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو بٹھا کر کوئی فیصلہ کروں گا۔ کوریج کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کوئی رولز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی کوریج سے روکا ہے ۔