پنجاب حکومت کا صوبہ بھرمیں کالجزکیلئے پانچ ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کی بھرتی گریڈ 17میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں کالجزکیلئے پانچ ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اساتذہ کی بھرتی گریڈ 17میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس سلسلہ میں فائل ورک مکمل کر کے سمری چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی ہے ۔مزید بتا یا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو بھرتی کے بعد تربیت بھی دی جائے گی ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں بھرتی کئے گئے تین ہزار اساتذہ کو موسم گرماکی تعطیلات میں تربیت دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :