تیمرگرہ پولیس نے ڈکیتی واردات میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتارکر لیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:44

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) پولیس نے ڈکیتی واردات میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کردیا تاہم ایک ملزم تاحال روپوش ہے ،اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وڈی ایس پی جندول عقیق حسین نے ایس ایچ اومعیار معمبر خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او شاہ فیصل کے ہمراہ پولیس لائن تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوروز قبل پولیس تھانہ معیارکی حدود میں واقع ایک گھرجس کا سربراہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم ہے کے گھرمیں موجود خاتون خانہ اوربچوں کو چوروں کے تین رکنی گروہ نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر گھرمیں موجود چارہزارسے زائد رقم لیکر فرارہوگئے ،واقعہ کی ایف آئی آرکے اندراج کے بعد پولیس نے دوروز کی قلیل مدت میں واقعہ میں ملوث تین رکنی گروہ میں شامل دوملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہونے والاپستول اور چھینی گئی رقم برآمدکرلی ،انھوں نے بتایاکہ واردات میں ملوث ایک ملزم تاحال روپوش ہے ،تاہم اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،ڈی ایس پی عقیق حسین خان نے میڈیاکو بتایاکہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اورجوکوئی بھی قانون شکنی کا مرتکب ہوا وہ قانون کے شکنجہ سے نہیں بچ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :