طلباء و طالبات کی تصویری نمائش کے مقابلہ میں حصہ لیناایک احسن اقدام ہے نعیمہ ناز

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی کونسلر نعیمہ ناز نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کی تصویری نمائش کے مقابلہ میں حصہ لیناایک احسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبد الولی یونیورسٹی مردان میں محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ثقافتی ورثہ کے احیاء کا پروگرام کے تحت پریسکو انٹرٹینمنٹ مردان کے زیر اہتمام ایک تصویری نمائش سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ضلعی صدر اور تحصیل کونسلر عقیلہ سنبل بھی موجود تھیں۔ مہمان خصوصی نے بہترین فوٹوگرافی پر ماہ گل کو پہلی، فارس کو دوسری جبکہ زرافشاں کو تیسری پوزیشن کے انعامات تقسیم کئے اور ان کومبارکبادپیش کرتے ہوئے توقع رکھی کہ آئندہ بھی طلباء و طالبات اسی طرح کے پروگرامات میں حصہ لیکر اپنے تہذیب اور ثقافت کے فروغ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عقیلہ سنبل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی محکمہ ثقافت نے صوبہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ علاقائی کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی فروغ کیلئے ثقافتی ورثے کی احیاء کے نام سے پروگرام کا آغاز کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا جو قابل ستائش ہے۔