6جواری گرفتار،مقدمہ درج

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:41

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء)تھانہ غلام محمد آباد نے 06جواریوں کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم برآمد کرلی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق تھانہ غلام آباد پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے مخبری پر سعید آباد کے قریب ریڈ کرتے ہوئے تاش پر شرط لگا کر جواء کھیلتے ہوئے6افرادسلیم ،کاشف،ندیم،عباس علی،سعود مسیح اور صابر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے7500روپے برآمدکرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر361/16جرم5 قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ غلام آباد میں درج کر لیا گیا۔