چوبیس گھنٹوں کے دوران22مجرم گرفتار کرلئے ، 06 پسٹل،500گرام چرس ،114لیٹر شراب برآمد

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:40

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء)فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں چوبیس گھنٹوں کے دورا ن22مجرم گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق، فیصل آبادپولیس نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں چوبیس گھنٹوں کے دورا ن سنگین مقدمات میں مطلوب 07 اشتہاری مجرم ،12ٹارگٹ ایفینڈرز اور03عدالتی مفرور کو گرفتار کرلیا۔

اسی دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کی گئی کارروائیوں میں 06پسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات در ج کر لیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے500گرام چرس اور114لیٹر شراب برآمد کرنے کے علاوہ ایک چالو بھٹی بھی پکڑلی جبکہ اس موقع پر ایک شرابی کو بھی گرفتار کیا گیا۔