برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا ٹیکس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 19:23

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا  ٹیکس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کیخلاف برطانیہ میں میڈیا اور عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی عوام کی جانب سے ان کیخلاف مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں اب اعلان کیا ہے کہ اپنے ٹیکس کی تمام تفصیلات سامنے لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :