وزیرداخلہ نے کسی ریٹائرڈ افسر سے تحقیقات کا نہیں کہا تھا: ذرائع وزارت داخلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 19:09

وزیرداخلہ نے کسی ریٹائرڈ افسر سے تحقیقات کا نہیں کہا تھا: ذرائع وزارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ نے کسی ریٹائرڈ افسر سے تحقیقات کا نہیں کہا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کروانے کی پیش کش پر عمران خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اب وزارت داخلہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ وزیرداخلہ نے کسی ریٹائرڈ افسر سے تحقیقات کا نہیں کہا تھا۔ شعیب سڈل سابق دورمیں آئی بی کے سربراہ اوروفاقی ٹیکس محتسب رہے۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کے کسی ایماندار حاضرسروس افسر کا کہا تھا۔