پانامہ لیکس ” پبلک چیٹنگ ایٹ لارج “ کا کریمنل کیس ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری
پاکستان کا بچہ بچہ مقروض اور حکمران خاندان کا بچہ بچہ کھرب پتی بن گیا،حکمران خاندان کے اثاثے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہیں ،سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں،سرکاری ذرائع ابلاغ کا نجی استعمال مواصلاتی دہشتگردی ہے ،حکمرانوں کا بس چلے تو پرائیویٹ چینل بند کروا دیں
ہفتہ 9 اپریل 2016 18:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا ذکر غیر معمولی انکشاف ہے ،یہ” پبلک چیٹنگ ایٹ لارج “ کا کیس ہے ،8روز گزرنے کے بعد بھی کریمنل اور معاشی دہشتگردی کے اس کیس کے متعلق احتساب ،انصاف اور سلامتی کے کسی ادارے نے وزیر اعظم سے کوئی سوال نہیں کیا ،اس خاموشی کا کیا یہ مطلب ہے کہ شخصیات اداروں سے برتر ہیں اور احتساب کا قانون صرف کمزوروں کیلئے ہے ؟۔
وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر سے زیادہ کے اثاثے رکھنے والے وزیر اعظم کو یہ بتانا ہوگا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اثاثوں اور دولت کا ماخذ کیا ہے؟ اور یہ دولت بچوں کے اکاؤنٹس میں کیسے ٹرانسفر ہوئی؟ انہوں نے کہاکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چند سالوں میں غربت میں 3گنا اضافہ ہوا ،پاکستان کا بچہ بچہ مقروض اور حکمران خاندان کا بچہ بچہ کھرب پتی بن گیا ،یہ غربت کیسے بڑھی اس راز سے پانامہ لیکس نے بالآخر پردہ اٹھا دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.