ڈولفن فورس نے ایک ہفتہ کے دوران پٹرولنگ ،سنیپ چیکنگ کے دوران 2ہزار سے زائد گاڑیوں ،3345موٹرسائیکلوں کو چیک کیا

31افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،06پسٹل،38گولیاں ،02خنجر، 35بوتل شراب ،48کین بئیر، 02چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا ہے کہ ڈولفن فورس نہ صرف سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کر رہی ہے بلکہ لوگوں کی مدد اور لاہور پولیس کے وقار میں بھی اضافہ کر رہی ہے، ڈولفن فورس کے قیام کا مقصد کرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ لوگوں سے شائستہ پروقار اور پروفیشنل رویے سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ہیجس میں گذشتہ ہفتے کے دوران درجنوں لوگوں کی مدد کے ساتھ ساتھ کرائم کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈولفن فورس کی کوشش ہے کہ ضرورت مند کی بروقت امداد کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے اپنے دفتر میں ڈولفن فورس کے افسران سے ایک میٹنگ کے دوران ڈولفن فورس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس نے ایک ہفتہ کے دوران پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران 444جگہوں پر ناکہ بندی کر کے 02ہزار سے زائد گاڑیوں اور 3345موٹرسائیکلوں کو چیک کیا۔ جن میں سے 03گاڑیوں اور 14موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

اسکے علاوہ 02ہزار افراد کو چیک کیا گیااور 31افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جن سے 06پسٹل،38گولیاں ،02خنجر، 35بوتل شراب ،48کین بئیر، 02چوری کی موٹرسائیکلیں برآمدہوئیں۔ڈولفن فورس نے 04اشتہاریوں کو بھی گرفتارکیاجن میں عبدالواحدتھانہ نارنگ منڈی میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا ۔ڈولفن فورس جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کاروائیاں کر رہی ہے اور ان پیشہ ور مجرمان کی گرفتاری اس بات کا عملی ثبوت ہے۔

اس موقع پر ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں ڈولفن فورس جرام کی سرکوبی کے لئے سر گرم عمل ہے۔شہریوں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اور مدد کے لئے بنائی گئی ہے۔