15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی ٹیموں کا اعلان

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے 15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، چیمپئن شپ 12 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ خواتین ایونٹ میں سندھ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان کردہ مینز ٹیم میں فیصل الرحمن (کپتان) شاز زین، اویس، حمودالرحمن، خاور، غضنفر علی، جہانزیب، علی رضا اور محمد حمزہ شامل ہیں جبکہ ٹیم کے کوچ و مینجر اعجازالحق ہوں گے۔ خواتین ٹیم کی قیادت قرةالعین کریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں انعم سلام، نایاب رضیہ، سنبھل، حنا رفیق، حمیرا، سکینہ، کاشیہ، انوشہ، سونیا، فر ح اور روما عباس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :