موجودہ حالات میں پاکستان کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،لوگوں کی بہت باتیں برداشت کرتا ہوں، میڈیا پر آکر لڑائی کرنا نہیں چاہتا،ملک کیلئے باتوں کو دبا کر رکھوں گا،گزشتہ دنوں میرے خلاف بہت باتیں ہوئیں،کوشش کرتا ہوں کہ بلے سے تنقید کا جواب دوں

قومی کر کٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزادنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،لوگوں کی بہت باتیں برداشت کرتا ہوں، میڈیا پر آکر لڑائی کرنا نہیں چاہتا،ملک کیلئے باتوں کو دبا کر رکھوں گا،گزشتہ دنوں میرے خلاف بہت باتیں ہوئیں،کوشش کرتا ہوں کہ بلے سے تنقید کا جواب دوں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کو تحائف دینے آیا ہوں، وسیم اکرم اور شنیرا نے اسپتال آنے کی دعوت دی تھی،زخمیوں کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس معاملے پر ہمیں اپنی حکومت کو سپورٹ کی ضرورت ہے، احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، اور ملک کے بچوں کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ بلے سے تنقید کا جواب دوں، لوگوں کی بہت باتیں برداشت کرتا ہوں، میڈیا پر آکر لڑائی کرنا نہیں چاہتا، ملک کیلئے باتوں کو دبا کر رکھوں گا، گزشتہ دنوں میرے خلاف بہت باتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :