ڈین جونز نئے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار،کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے برابر

ہفتہ 9 اپریل 2016 15:53

ڈین جونز نئے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار،کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9اپریل 2016ء ) پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلیا کے ڈین جونز کا نام بہت سے حلقوں میں گردش کر رہا ہے تاہم سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی مطلوبہ شرائط پر پورے نہیں اترتے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد ڈین جونز گرین شرٹس کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور سابق آسٹریلوی کرکٹر کو کوچ کمیٹی کے اراکین وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ووٹ حاصل ہے لیکن ڈین جونز کے پاس کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے حالانکہ پی سی بی کی شرائط کے مطابق ہیڈ کوچ کیلئے انٹرنیشنل کوچنگ کا کم از کم 5 سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرچکے ہیں جس نے ان کی کوچنگ میں پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس وقت اس ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم تھے ۔ پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا پہلا امتحان جولائی میں دورہ انگلینڈ ہو گا۔