چھوٹی عمر سے ہی ملک کے لیے کچھ بڑا کرنے کی عادت ہے:احمد شہزاد

ہفتہ 9 اپریل 2016 14:56

چھوٹی عمر سے ہی ملک کے لیے کچھ بڑا کرنے کی عادت ہے:احمد شہزاد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9اپریل 2016ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بے باز احمد شہزاد اپنے منہ ’میاں مٹھو‘ بننے سے باز نہ آئے ،کہتے ہیں کہ انہیں چھوٹی عمر سے ہی ملک کے لیے کچھ بڑا کرنے کی عادت ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی آسٹریلیوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے لیے جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ انکے عزیز اور رشتہ داروں سے بھی ملاقاتیں کیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

زخمیوں کے عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ انہیں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے یہاں آنے کی دعوت دی تھی جس کے لیے وہ ان کے بہت مشکور ہیں ، چھوٹی سے عمر سے پاکستان کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے کی عادت سی پڑ گئی ہے ،بہت سی باتیں سنتا ہوں لیکن میڈیا پر کچھ نہیں بولتا بلکہ اپنے بلے سے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں تاہم جو بھی قدم اٹھاؤں گا پاکستان کی بہتری کے لیے اٹھاؤں گا ۔