جماعت اسلامی آزاد خطے میں مظلوم کو سراٹھا کر چلنے ،سیاسی اجاراداری کیخلا ف جہاد کررہی ہے ،عبدالرشید ترابی

ہفتہ 9 اپریل 2016 14:53

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیروامیدوار قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں مظلوم کو سراٹھا کر چلنے اور سیاسی اجاراداری کے خلا ف جہاد کررہی ہے عوام اس عظیم اورمقدس جہاد میں ہمار ا ساتھ دیں،آزادی کے حصول کے مقاصد بھی یہی تھے کہ یہاں عدل انصاف پر مبنی نظام قائم ہوگا جہاں اونچ نچ ذات پات کی بجائے اسلام کے اعلیٰ اصولوں کے مطابق نظام زندگی وضع کیا جائے گا،اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام اور اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے قربانیاں پیش کی گئیں مگر بدقسمتی سے 68برس گرزنے کے باوجود ومقاصد حاصل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے آج ہم مسائل کا شکار ہیں عوام کو ایک بار پھر 1947ء کی طرح اس ٹولے اور اس نظام کے خلاف جہاد کرنا ہوگا جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے ،ان خیالا ت کا اظہارا نھوں نے حلقہ وسطی باغ میں عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میں میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا ہدایت اللہ ،آزاد طارق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 13اپریل کو اہل باغ اپنے قائد اور تحریک آزادی کشمیرکے پشتیبان امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا شاند ار استقبال کریں،جماعت اسلامی پاکستان کی تحریک آزادی کشمیرکے لیے شاندار خدمات ہیں اور آزادخطے میں جب بھی کوئی آفت ٹوٹ پڑی تو جماعت اسلامی پاکستان نے یہاں کے عوام کی خدمت کی اور ان کو بحال کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اگر عوام نے جماعت اسلامی کو اقتدار اختیار دیا تو جماعت اسلامی ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے فوری انصاف فراہم کروانے کی بندوبست کرے گی،قومی وسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ رائلٹی کے حصول کو یقینی بنائے گی،اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک عادالانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی،سود کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام معیشت قائم کرے گی،نظام زکواة اور عشراور اوقاف کی اصلاح کرکے اس کو سیاسی عمل دخل سے نجات دلائے گی،قومی خزانے اوروسائل کو ناجائز استعمال کو روکے گی اور اصراف کا خاتمہ کر کے سادگی کو اپنائے گی،انھوں نے کہاکہ یہ کام صرف جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے جس نے ہر سطح پر صف بندی کرکے افراد سازی کی ہے اورایک ایسے قیادت تیاری کی ہے جو یہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :