وولوو کار اوپن ٹینس،اینجلیق کربر، سٹیفنز، ایرانی اور ویسنینا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 9 اپریل 2016 14:37

چارلیسٹن ۔ 9 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) اینجلیق کربر، سلونی سٹیفنز، سیرا ایرانی اور ایلیناویسنینا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے وولوو کار اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جرمن سٹار اینجلیق کربر نے حریف رومانوی پلیئر بیگو کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر لاسٹ فور میں جگہ بنائی، ایک اور کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سلونی سٹیفنز نے حریف رشین پلیئر ڈاریا کاسٹکینا کو 6-1، 5-7 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی سیرا ایرانی نے قزاخستان کی پوٹنٹ سیوا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں روس کی ایلینا ویسنینا نے سیگی مونڈ کو ہرا کر لاسٹ فور تک رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنلز میں کربر کا مقابلہ سٹیفنز اور ایرانی کا ویسنینا سے ہو گا۔