جسٹس پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) جسٹس پارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس پارٹی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 55 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ قانون کے مطابق 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی ہوئی مگر حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جو سرا سر غیر آئینی ہے اس لئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے

متعلقہ عنوان :