سعودی حکومت کا پاکستانیوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:52

سعودی حکومت کا پاکستانیوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء)سعودی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی خاندانوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سعودی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں سعودی سفیر عبد اللہ الزہرانی، ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر لولا کاسترو اور وزارت سیفران کے نمائندہ طارق حیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سیاسی، مذہبی، ثقافتی اور معاشی تعلقات مثالی ہیں۔ کھجوروں کا تحفہ ایک لاکھ 48 ہزار رجسٹرڈ پاکستانی خاندانوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔