گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے حالیہ بارشوں میں زخمیوں اور متاثرین کو امداد فراہم کریں،گورنر گلگت بلتستان

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:45

گلگت ۔ 09 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے حالیہ بارشوں میں زخمیوں اور متاثرین کو امداد فراہم کریں اور عوام کی مشکلات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ سے موسلادار بارشیں ہورہی ہیں۔

گلگت بلتستان میں بارشوں کی وجہ سے نقصانات ہونے کے خدشات ہیں، ایسے واقع سے نمنٹنے کیلئے حکومتی ، غیر حکومتی ادارے اور علاقے کے عوام تیار رہیں تاکہ موسلا دار بارشوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے اتھارٹی ،ایف ڈبلیواور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی بحالی کے فوری اقدامات کریں تاکہ مسافرجلد از جلد اپنے مقامات پر پہنچ سکیں اور ان کی مشکلات کو فوری دور کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان واقعات میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، حکومتی وغیر حکومتی اداروں کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں انسانی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ گلگت بلتستان پہاڑی علاقہ ہے اور دوردراز علاقوں میں کسی بھی واقعے سے نمنٹنے کے لئے اقدامات کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے بارشوں کی وجہ سے دیامر میں ہونے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی مدد کریگی انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :