سید علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی کا سلسلہ پھر سے شروع، نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی طبی معائنے کے سلسلے میں نئی دلی میں تقریباایک ماہ تک قیام کے بعد 6اپریل کو واپس سرینگر لوٹے تھے جس کے بعد سے وہ مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔ سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں بھارتی پولیس اہلکارتعینات کر دیے گئے ہیں اور انہیں 8اپریل کوجمعہ کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی۔