پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خصوصی طالب علم کی پرائمری امتحان میں ضلع بھر میں اول پوزیشن

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمرالسلام راجہ اور ایم ڈی طارق محمود نے خصوصی طالب علم محمد عروہ ولد زبیر صدیقی کو پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت منعقد ہ امتحانات میں ضلع ملتان میں پانچویں کلاس میں اول پوزیشن لینے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عروہ( رو لنمبر 32-255-256 )کے تحت ملتان کے ایک پیف پارٹنر سکول کے تحت پانچویں کے امتحان میں 478/500 نمبر لے کر ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔اپنے مبارکباد کے پیغامات میں چیئرمین وایم ڈی پیف نے کہا ہے کہ محمد عروہ نے نے جسمانی معذوری کے باوجود اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہمت وذہانت کی روشن مثال قائم کی ہے۔جس پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :