راجستھان ،ہندوطلباء نے کشمیر ی طلباء کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:18

سرینگر ۔ 09 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھپور کے ویاس ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو مقامی ہندو طلباء نے کالج کی سالانہ ثقافتی تقریب کے دوران مارپیٹ کا نشانہ بنایاہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلباء نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فون پر بتایا کہ چھریوں، لاٹیوں اور سلاخوں سے لیس 30کے قریب مقامی طلباء نے ان پر اچانک حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حملہ آور طلباء نے اپنے سرڈھانپ رکھے تھے اور وہ پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کشمیری طلباء کو چن چن کو مار پیٹ کا نشانہ بناتے رہے۔ ایک کشمیری طالب علم نے کہا کہ کچھ کشمیری طلباء نے اس دوران کالج ہوسٹل میں پناہ لی لیکن حملہ آور طلباء وہاں بھی پہنچ گئے اورماپیٹ کرنے کے علاوہ کشمیری طلباء کا سامان بھی کمروں سے بار پھینک دیا۔ کشمیری طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں ہندو طلبا سے جان کا خطرہ ہے اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان پر پھر سے حملہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :