ایف نائن پارک میں‌جلسے کی اجازت نہیں‌ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 13:08

ایف نائن  پارک میں‌جلسے کی اجازت نہیں‌ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ..

کلرسیداں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ روز رو زاسلام آباد کا رخ کرنا مذاق بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ عمران خان اگر چاہیں تو کلر سیداں میں آ کر جلسہ کریں۔ لیکن ڈی چوک اور آئی نائن میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں چڑھ دوڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوار پاکستان پڑا ہے آپ جلسے کریں یا دھرنے کریں۔ پارک سیر و تفریح کے لیے ہوتے ہیں جلسے جلوسوں کے لیے نہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک گروہ نے چہلم کا بہانہ بنا کر اسلام آباد میں دھرنا دیا، اور وعدہ خلافی کی،اسلام آباد کے رہائشیوں کا کیا قصور ہے؟ ان کی زندگیاں کیوں اجیرن کر دی گئی ہیں؟ عمران خان کی جانب سے رائیونڈ کا رخ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر عمران خان نے میرانام لے کر کہا کہ چوہدری نثار تم اللہ کو جوابدہ ہو، تو میں یہ کہتا ہوں کہ بالکل میں نواز شریف ، صدر ممنو ن حسین اور عمران خان میں سے کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میں محض اللہ کے آگے جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کروانے کے لیئے تیار ہیں، عمران خان جس افسر کا نام لیں گے انہیں انکوائری کمیشن سربراہ مقرر کر دیا جائے گا۔

میری جماعت کو پانامہ لیکس پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن پانامہ لیکس میں میرے پیش رو کا نام بھی ہے ان کا نام بھی لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کو سیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، دارالحکومت کو سیل کرنے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے، اسلام آباد کو سیل نہ کرنے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

متعلقہ عنوان :