پاک بحریہ کا کوسٹل میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ’ضرب میزائل کا تجربہ ساحلی علاقہ میں‌کیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 12:31

پاک بحریہ کا کوسٹل میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ’ضرب میزائل کا تجربہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء): پاک بحریہ نے کوسٹل میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضرب میزائل کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاک نیوی میں شمولیت ہو گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کے لیے اسے ساحل سے فائر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر میزائل نے سمندر میں موجود اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ضرب میزائل ساحل سے کسی بھی نوعیت کے بحری جنگی جہازوں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے بھی ضرب میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں ایک قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔