پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے: ملیحہ لودھی

ہفتہ 9 اپریل 2016 12:25

پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے: ملیحہ ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ا ور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری مراحل میں ہے پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے موجودہ حکومت معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مند وب ملیحہ لودھی سے امریکی وار کالج کے طلبا نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جامع حکمت عملی سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج جمہوریت کے لیے اتفاق رائے کا حصہ ہے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک لاکھ 80 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ، معاشی ترقی اور پرامن ہمسائیگی پاکستان کے مفاد میں اورعلاقائی روابط کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

افغانستان میں امن پاکستان و خطے میں امن کیلئے ضروری ہے اور پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے مثبت آغاز کے باوجود بھارتی حکومت نے پاکستان سے مذاکرات معطل کردیے تا ہم پاکستان اب بھی بھارت سے جامع مذاکرات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے معیشت تیزی سے ترقی کر ے گی منصوبے پر کام جاری ہے موجودہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہورہی ہے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہے پاک فوج جمہوریت کے لئے اتفاق رائے کا حصہ ہے اور سب کی یہ رائے ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ۔

پاکستان میں عدلیہ آزاد، میڈیا متحرک اور جمہوری ادارے مظبوط ہیں ۔

متعلقہ عنوان :