ایگزیکٹو ایم بی اے،ایم پی اے داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ13 اپریل کو ہوں گے

ہفتہ 9 اپریل 2016 12:23

اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کامن ویلتھ آف لرننگ کے اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ایگزیکٹو ایم بی اے / ایم پی اے پروگرام میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ 13۔اپریل 2016ء کو دن دس( 10) بجے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آباد کے اکیڈمک کمپلیکس میں اور ایبٹ آباد، رحیم یار خان ‘ گوجرانوالہ،کراچی، لاہور ، ملتان، پشاور، ساہیوال ‘ کوئٹہ اور سرگودھا میں ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔

انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ جن امیدواروں کو اب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں ‘ انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں ‘ علاوہ ازیں ایم بی اے/ایم پی اے ایگزیکٹیو پروگراموں میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 13۔

(جاری ہے)

اپریل کو خط میں دئیے گئے مقام پر ٹیسٹ کے لئے پہنچیں۔

ایسے اُمیدوار جو داخلہ کے اہل ہیں لیکن اُنہیں انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے خطوط نہ ملے ہوں ، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی ٹیسٹ کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے قریبی امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :