پانامہ لیکس ، اپوزیشن نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 11:27
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : پانامہ لیکس کے بعد عالمی برادری کے ایوانوں میں بھی مسلسل ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کہیں کوئی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے تو کوئی اپنے عہدیداران کی آف شور کمپنیوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیے ہوئے ہے۔
(جاری ہے)
پانامہ لیکس پر رد عمل کے پیش نظر ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ، آئس لینڈ کی پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہے ، ادھر پانامہ لیکس میں نام آنے پر اپوزیشن برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کےخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رہنماؤں نے ڈیوڈ کیمرون کے والد کی سرمایہ کاری کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے 2010ء میں تمام حصص فروخت کر دیے تھے اور 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم پر عائد تمام ٹیکس بھی ادا کر دیے تھے ۔ ڈیوڈ کیمرون کے خلاف تحقیقات نہ ہونے تک لیبر پارٹی کے احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.