متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دبئی سے لاہور منتقل کردیا گیا

جمعہ 8 اپریل 2016 22:48

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دبئی سے لاہور منتقل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دبئی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے اور ان تفتیش کا سلسلہ جاری ہے آصف ہاشمی پیپلزپارٹی کی حکومت کے خاتمے کے فوری بعد دبئی چلے گئے تھے پر سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاوٴفروخت کرنے محکمہ کے فلیٹس اپنے من پسندکو نوافراد کو آلاٹ کرنے اور اپنے انتخابی حلقہ کے ہزاروں افراد کو متروکہ وقف املاک بورڈ میں میرٹ کے خلاف نوکریاں دینے کے الزامات ہیں آصف ہاشمی کو انٹرپول نے دبئی میں گرفتا ر کیا تھا ایف آئی اے کی ایک ٹیم اپنی حراست میں لے کر لاہور پہنچی آصف ہاشمی اب بھی یہی موقف ہے کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی و تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونگے جبکہ ان کے بچوں کا بھی یہی موقف ہے کہ ان کے والد بے گناہ ہیں جنہیں صدیق الفاروق کی خواہش پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :