گلگت بلتستان ، طوفانی بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد17ہو گئی

زمین بوس ہونیوالے مکانات کی تعداد500تک پہنچ گئی

جمعہ 8 اپریل 2016 22:48

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء)گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی جبکہ بارشوں سے زمین بوس ہونے والے مکانات کی تعداد500تک پہنچ گئی ہے ۔گلگت سمیت دیگراضلاع کاملک سے زمینی رابطہ بحال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں ملکی اورغیرملکی سیاحوں کوپاک آرمی کے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے صوبائی دارالحکومت گلگت پہنچادیاگیاہے ۔

ہیلی سروس کے ذریعے مریضوں کوبھی متعلقہ مقامات تک پہنچادیاگیاہے ۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرامدادی سامان کی سپلائی سمیت پنڈی اسلام آبادسے گلگت اوراسکردوسے تعلق رکھنے والے مسافروں اورسیاحوں کوبھی سروس دیدی گئی اوریہ سلسلہ آئندہ چندروزتک جاری رہے گا