رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 8 اپریل 2016 22:04

رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں روسی ساختہ اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 لائٹ مشین گنز اور بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ بھی شامل ہے۔ ملنے والا یہ اسلحہ فرنیچر کے ایک کارخانے سے برآمد کیا گیا ہے جو کہ صوفوں اور دیگر فرنیچر میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :