خود پر حملہ کرنے والے تمام افراد کو معاف کرتا ہوں: جنید جمشید

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 21:57

خود پر حملہ کرنے والے تمام افراد کو معاف کرتا ہوں: جنید جمشید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) جنید جمشید کا کہنا ہے کہ خود پر حملہ کرنے والے تمام افراد کو معاف کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور ماضی کے مشہور گلوکار جنید جمشید پر گزشتہ ماہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر چند مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان افراد میں سے ایککو کراچی سے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے اب جنید جمشید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ جنید جمشید نے خود پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنید جمشید کا کہنا ہے کہ اللہ ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنے ایک دوسرے سے محبت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :