رینجرز کی لیاقت آباد نمبر 3 فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی، بڑی تعداد میں روسی ساختہ اسلحہ برآمد

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) رینجرز نے لیاقت آباد نمبر 3 فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر3 میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران ایک کارخانے سے بڑی تعداد میں روسی ساختہ اسلحہ، ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ برآمد اسلحے میں 7لائٹ مشین گنیں اور بڑی تعداد میں خودکاراسلحہ بھی شامل ہے۔ کارروائی ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔ برآمد کیا گیا اسلحہ بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :