شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے لڑتے ہوئے آٹھ پاکستانی وافغان جنگجوہلاک

ایران افغانی بچوں کو بھرتی کرکے شام میں جنگ کے لیے بھیج رہا ہے،ایرانی ویب سائٹ کاانکشاف

جمعہ 8 اپریل 2016 21:04

شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے لڑتے ہوئے آٹھ پاکستانی وافغان ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے لڑتے ہوئے آٹھ پاکستانی وافغانی جنگجوہلاک ہوگئے،ایرانی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز بتایا کہ قم اور اصفہان کے شہروں میں آٹھ پاکستانی اور افغانیوں کی لاشوں کو دفنا دیا گیا ۔ ان افراد کو ایرانی پاسداران انقلاب نے تہران کے حلیف بشار الاسد کے دفاع کے لیے شام میں لڑنے کے واسطے بھرتی کیا تھا۔

شام میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق زینبیون بریگیڈاور افغانیوں کا تعلق فاطمیون بریگیڈسے تھا۔یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرونی ونگ فیلق القدس نے جس کی قیادت جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھ میں ہے، ان دونوں بریگیڈز کو بنا کر اسلحے سے لیس کیا۔ یہ بریگیڈز پاکستان اور افغانستان کے علاوہ بالخصوص ایران میں مقیم ان ملکوں کے شیعہ باشندوں کو بطور معاون سپاہی بھرتی کرتے ہیں، وہ بھی ایسی جنگوں میں جن کا ان افراد کے ممالک کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ایک دوسری خبر میں اسی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ ایران افغانی بچوں کو بھرتی کرکے شام میں جنگ کے لیے بھیج رہا ہے۔ ویب سائٹ نے 17 برس کے دو لڑکوں محمد حسن اکبری اور احمد ترابی کی قبروں کی تصویر بھی جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ دونوں گزشتہ ماہ شام کے صوبے الدرعا کے علاقے بصری الحریر میں مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :