لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم473کلومیٹر جبکہ اسکردوروڈ 125کلومیٹر کلیئر کردی گئی ہے،متاثرین کیلئے 33ٹن گندم گلگت بلتستان بھیج دی گئی ہے،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا،امدادی سامان میں خیمے،خوراک کے پیکٹ،ادویات اور کمبل شامل ہیں،پاک فوج کے 600جوان اور 96انجینئر پلانٹس بحالی کا کام کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 اپریل 2016 21:02

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم473کلومیٹر جبکہ اسکردوروڈ 125کلومیٹر ..

راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اپریل۔2016ء) :آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقم پر گرنے والے 108تودے کلیئر کردیئے گئے ہیں،شدیدبارش کے باعث گلگت اسکردوروڈ مختلف مقامات سے بند ہے،متاثرین کیلئے راولپنڈی سے 33ٹن گندم گلگت بلتستان بھیج دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت اسکردوروڈ سے 22تودے ہٹا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم473کلومیٹر جبکہ اسکردوروڈ 125کلومیٹر کلیئر کردی گئی ہے۔چلاس ،برسین اور پٹن میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔امدادی سامان میں خیمے،خوراک کے پیکٹ،ادویات اور کمبل شامل ہیں۔امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کام میں پاک فوج کے 600جوان اور 96انجینئر پلانٹس بحالی کا کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :