پاکستان نے امریکہ میں ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2016 کیلئے چار رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعہ 8 اپریل 2016 20:35

پاکستان نے امریکہ میں ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2016 کیلئے چار رکنی سکواڈ کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) پاکستان ٹیٴن پیٴن باولنگ فیڈریشن نے امریکہ میں ہونے والی ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2016 کیلئے چار رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ چوبیس جولائی سے پانچ اگست تک امریکہ کے شہر لینکولن نبراساکا میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ پاکستانی سکواڈ میں پاکستان کے نمبر۔

(جاری ہے)

۱ باؤلنگ پلےئر ز اخمر عباس ، علی سوریا، دانیال شاہ اور یاسین جان شامل ہیں جبکہ اعجازالرحمان کوچ کے حیثیت سے پاکستانی سکواڈ کا نمائندگی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ میں کم از کم سو ممالک حصہ لیے رہی ہے جس کے لئے ہم ابھی سے سخت تیاری کر رہے ہے، اور چیمپئن شپ شروع ہونے سے پہلے 15 دن کی تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں باؤلنگ پلئیرز کو بھرپور ٹرینگ دی جائے گی تاکہ پاکستان کے نوجوان پلئیرز اس چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کر سکے

متعلقہ عنوان :