حکومت پنجاب نے وفاق سے چار پولیس افسران کی خدمات مانگ لی

جمعہ 8 اپریل 2016 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) حکومت پنجاب نے وفاق سے چار پولیس افسران کی خدمات مانگ لی ہیں۔پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ طور پر وفاقی حکومت کو چٹھی ارسال کر دی جس میں دوسرے صوبوں میں تعینات چار پولیس افسران کی خدمات مانگی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گریڈ اٹھارہ کے جن ایس پیز کی خدمات مانگی گئی ہیں اْن میں ایس پی محمد محی الدین، ایس پی ساجد امیر سدوزئی، ایس پی ابرابر حسین اور ایس پی رانا طاہر رحمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :