ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان مسائل سے نمٹ رہے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔صدرمنمون حسین
میاں محمد ندیم جمعہ 8 اپریل 2016 20:26
راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان مسائل سے نمٹ رہے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں زیر تربیت فوجی افسران سے خطاب کرتے صدر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حالات اور اداروں کے اپنے دائرے میں رہ کر کام نہ کرنے کی وجہ سے مجموعی قومی کارکردگی متاثر ہوئی، اداروں کی قوت کار میں کمی آئی اور قوم کا اعتماد کمزور ہوا لیکن اب صورت حال مختلف ہے جس سے ملک کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ممنون حسین نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے نتیجے میں ملک میں امن وامان کی صورت حال اور معیشت بہتر ہورہی ہے جو خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم میں اپنے جائز مقام کے حصول کے لیے مضبوط معیشت ناگزیر ہے کیونکہ اس عہد میں معیشت سیاست پر غالب آچکی ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ قومی معیشت کے احیاءکے لیے اقتصادی راہداری ہمارے عہد کا غیر معمولی واقعہ ہے جس پر کامیابی سے کام جاری ہے اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ قوم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے یکسو ہے جس سے ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، اس کامیابی سے قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی، نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم کا اتفاق ہے جو ایک کارنامہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد میں ہمیں کامیابی ہورہی ہے اور قومی ایکشن پلان اپنے مقاصد کی حصول کے سلسلے میں درست سمت میں گامزن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.