پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کی لائیو کوریج میں بحثیت سپیکر میرا کوئی عمل دخل نہیں، ہماری طرف سے پوری کوریج لائیو دکھانے کی اجازت ہوتی ہے، تاہم حکومت اپنی مرضی سے کوریج کرتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 اپریل 2016 20:26

پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کی لائیو کوریج میں بحثیت سپیکر میرا کوئی عمل ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کی لائیو کوریج میں بحثیت سپیکر میرا کوئی عمل دخل نہیں، ہماری طرف سے پوری کوریج لائیو دکھانے کی اجازت ہوتی ہے، تاہم حکومت اپنی مرضی سے کوریج کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی میرا ماتحت ادارہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لائیو دکھانے کا فیصلہ وزارت اطلاعات خود کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو اسمبلی کی لائیو کوریج کیلئے آلات مہیا کرنے کو کہا تھا، تاہم کونسی کوریج لائیو کرنی ہے میرے نوٹس میں نہیں لایا جاتا۔دوسری جانب اسپیکر اسمبلی کا مو¿قف سامنے آنے کے بعد وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت کے عین مطابق اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھائی جا سکتی ہے، اگر 17 سیٹوں سے کوئی وزیر اعظم بن سکتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔