وزیراعظم کی جانب سے ذاتی معاملات پر قوم سے ذاتی خطاب کرنے اور پاکستان ٹیلی ویژن کے وسائل استعمال کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کا شدیدردعمل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 اپریل 2016 20:21

وزیراعظم کی جانب سے ذاتی معاملات پر قوم سے ذاتی خطاب کرنے اور پاکستان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2016ء) وزیراعظم کی جانب سے ذاتی معاملات پر قوم سے ذاتی خطاب کرنے اور پاکستان ٹیلی ویژن کے وسائل استعمال کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے تو پی ٹی وی پر اپنے خطاب کیلئے مراسلہ لکھا تو اپوزیشن رہنماوں نے ان کے مطالبے کی پرزور حمایت کی۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن رہنماوں کی تقریر بھی براہ راست دکھائی جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی ان کے ٹیکسوں سے چلتا ہے۔ عمران خان کو قوم سے خطاب کا موقع دیا جائے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ قومی ادارے قوم کی ملکیت ہیں اجازت ملنے پر عمران خان پی ٹی وی پر قومی اہمیت کے معاملات پر خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنے ٹویٹ پیغام میں عمران خان کے سرکاری ٹی وی پر خطاب کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی میں حزب اختلاف خورشید شاہ ہیں تو پھر تحریک انصاف کے سربراہ کس حیثیت میں خطاب کریں گے۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا تھا پی ٹی وی پر اپوزیشن رہنماوں کی تقریر بھی براہ راست دکھائی جائے۔