چینی کار ساز ادارے FAW کا پاکستان میں جلد کاروبار شروع کرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 19:13

چینی کار ساز ادارے FAW کا پاکستان میں جلد کاروبار شروع کرنے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) چینی کار ساز ادارے ایف اے ڈبلیو کا پاکستان میں جلد کاروبار شروع کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصِلات کے مطابق چین کی معروف کار ساز کمپنی ایف اے ڈبلیو کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ چین میں یہ کمپنی اور امریکی کار ساز ادارہ ووکس ویگن مل کر گاڑیاں تیار اور فروخت کرتے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اپنی سب سے مشہور گاڑی بی 30 متعارف کروائی جائے گی۔ اس گاڑی کو چین میں نومبر 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اور 2 ماہ کے قلیل عرصے میں اس گاڑی کی فروخت ہونڈا سِوک، نسان سنی اور ہونڈا سِٹی سے بھی زیادہ ہوگئی۔ اس گاڑی میں ووکس ویگن کا تیار کردہ 4-سلینڈر 1600 سی سی انجن لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ انجن 109 ہارس پاور اور 155 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یورو V معیارات کے مطابق تیار کیا جانے والے اس انجن کے ساتھ 5-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن سے منسلک ہے۔ FAW نے ووکس ویگن سے اس انجن کو تیار کرنے کے اختیارات بھی حاصل کرلیے ہیں۔ اس گاڑی کی نمایاں خصوصیات میں برقی پاور اسٹیئرنگ، چھت پر کھڑکی ، کروز کنٹرول، ملٹی-فنکشن اسٹیئرنگ ویل، پاور ونڈوز، ریڈیو / یو ایس بی/ اے یو ایس/ ایم پی 3 اور بلو-ٹوتھ سے منسلک کرنے کی سہولت، رنگا رنگ ایل سی ڈی اسکرین، تین اطراف ایئر بیگز، اے بی ایس + ای بی ڈی، عقبی کیمرا، سینٹرل لاکنگ، پارکنگ سنسرز اور اموبلائزر وغیرہ شامل ہیں۔

اس گاڑی کے بیس ماڈل کی قیمت 15-11 لاکھ روپے جبکہ اس کے سب سے بہترین ماڈل کی قیمت تقریباً 14.83 لاکھ روپے ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :