اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے مارکیٹنگ مینیجر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پرفیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:06

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے مارکیٹنگ مینیجر کاشف ربانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سید فیروز شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ 2008ء میں یو اے ای کرکٹ سیریز میں تین کروڑ ستر لاکھ روپے آئی ایس ایس اور ڈی سی سی کے اکاونٹ میں منتقل کئے گئے۔

سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کے دستخط کئے بغیر اتنی بڑی رقم ان اداروں کو منتقل نہیں کی جاسکتی۔ کاشف ربانی چار ماہ سے جیل میں ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو شامل تشفیش کیا گیا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ یہ کیس ایف آئی اے کی بجائے نیب کو اب تک کیوں بھجوایا نہیں گیا۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :