لاڑکانہ، زہریلی بریانی کھانے سے ماں بیٹی ہلاک ،2بیٹیوں کی حالت تشویشناک

جمعہ 8 اپریل 2016 18:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلی بریانی کھانے کے باعث لاہور سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی ہلاک، دو بیٹیاں تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال داخل، میزبان اور ہلاک خاتون کے شوہر نے بھی وہی کھانا کھایا لیکن ان کو کچھ نہیں ہوا؟ پولیس نے تفتیش شروع کردی، لاہور کے علاقے گلبرک سے تعلق رکھنے والا جاوید مسیح اپنی بیوی اور تین بیٹیوں سمیت بیوی کے گلے میں کانٹا پھنسنے کے باعث علاج کے غرض سے لاڑکانہ پہنچا جہاں وہ گذشتہ چند دنوں سے رہائش پذیر تھے جہاں گذشتہ شب ایک دوست مظہر جونیجو کے گھر بریانی کھائی جو کے مبینہ طور پر زہریلا تھا جس کے باعث 38 سالہ امبر اس کی 11 سالہ بیٹی ہنی ہلاک ہو گئے جب کے 10 پمی اور 07 سالہ مانو بے ہوش ہو گئے جنہیں پہلے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فیملی کے سربراہ جاوید مسیح نے بتایا کے گذشتہ شب ایک دوست کے گھر کھانہ کھایا جہاں بریانی سب نے کھائی سب سے زیادہ میزبان نے خود کھائی لیکن میزبان سمیت مجھے بھی کچھ نہیں ہوا اس نے مزید بتایا کے گلے میں کانٹا پھسننے کے باعث بیوی کی انڈوسکوپی کروائی لیکن اس کی شکایت ختم نہیں ہوئی لاہور کے ڈاکٹروں نے اسے سائیکوکیس قرار دیا جس کے باعث شیخ زید اسپتال علاج کے لیے لاڑکانہ لایا جاوید کا مزید کہنا تھا کے اس کی بیوی کہتی تھی کے مجھ پر اگر وقت آیا تو میں نے بچیوں کو بھی نہیں چھوڑنا کیوں کے دنیا بڑی ظالم ہے۔

متعلقہ عنوان :