Live Updates

عمران خان واحد سیاستدان ہے جس نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کردیا‘ اعجاز احمد چوہدری

نواز شریف میں بھی اگر تھوڑی سی اخلاقی جرات باقی ہے تو وہ بھی اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کریں‘ سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

جمعہ 8 اپریل 2016 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چو ہدری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سیاستدان ہے جس نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کردیاہے ،عمران خان کا یہ فیصلہ جرات مندانہ ہے ، نواز شریف میں بھی اگر تھوڑی سی اخلاقی جرات باقی ہے تو وہ بھی اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کریں،(ن) لیگ کی حکومت نے اگر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانا مہ لیکس پر پاور فُل جوڈیشل کمیشن قائم نہ کیا تو پی ٹی آئی اس دفعہ ایسا دھرنا دے گی کہ نواز شریف اور اُن کے درباری اسلام آباد دھرنے کو بھول جائیں گے ، کارکنا ن صرف عمران خان کی کال کے منتظر ہیں ۔

وہ پی ٹی آ ئی آفس میں پارٹی ر ہنماوں اور کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اُس وقت تک شریف خاندان کی جان نہیں چھوٹے گی جب تک وہ کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو حساب نہیں دے دیتے ،پوری (ن) لیگ کو شرم آنی چاہیے کہ ایک جھوٹ کی خاطر سو جھوٹ بول رہے ہیں ،(ن) لیگ کے سیا سی شیطانوں کی ٹیم قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی ، عمران خان کی سیا ست کھلی کتاب کی طرح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ، پرویز رشید ، دانیال عزیز اور رانا ثنا ء اﷲ شریف خاندان کو خوش کر نے کے لیے عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور بازاری زبان استعمال کرنا وطیرہ بن چکا ہے ،قو م ان مداریوں کی اصلیت جانتی ہے ،نواز شریف کی تباہی کے لیے یہ سب ہی کافی ہیں ،سرکاری درباری جھوٹ بولنا بند کریں اور قوم کو بتا ئیں کہ ان کا اربوں روپیہ باہر کیسے گیا ، 10کڑور پاکستانی خطے غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ، ملک میں صرف شریف فیملی کی حکومت ہے اور تما م پالیسیا ں اپنے اقتدار کو طول دینے اور اپنے کا روبا ر کو بڑھنے پر مرکوز ہیں ،عوام کرپشن کے نا سور کے خاتمے اور لیٹر ے حکمرانوں سے نجات کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات