انڈر23خیبرپختونخوا میں ریکارڈ 6 ہزار کھلاڑیوں نے شمولیت کی

پشاور ڈویژنل گیمز 15 اپریل کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ، پشاور یونیورسٹی اور قیوم سٹیدیم میں منعقد ہونگی

جمعہ 8 اپریل 2016 17:43

انڈر23خیبرپختونخوا میں ریکارڈ 6 ہزار کھلاڑیوں نے شمولیت کی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل سعید صافی نے کہا ہے کہ انڈر23یوتھ گیمز نے ہماری توقعات سے کئی گنا بڑھ کر کامیابی اور مقبولیت حاصل کر لی ہے ، کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں کی ریکارڈ 6ہزار شمولیت نے صوبہ میں کھیلوں کو ایک نئی زندگی دیدی ہے ، پہلا مرحلہ پشاور میں 15 سے 17 اپریل پشاور ڈویژنل گیمز کیساتھ ہی کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا جبکہ اپریل کے آخری ہفتے میں انٹرڈویژنل گیمز کا میلہ پشاور میں ہی سجے گا جس میں ہاکی کا فائنل مردان میں نئے بچھائے جانے والے آسٹروٹرف پر کھیلا جائے گا جس کے بعد مردان کے کھلاڑیوں کو آسٹرو ٹرف کی سہولت میسر ہو گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز ارشدحسین اور دیگر بھی موجود تھے ، عادل سعید صافی نے مزید بتایا کہ انٹرڈویژنل گیمز کو نہایت شفاف انداز میں منعقد کیا گیا ہے ہم نے تمام معاملات بڑے منظم انداز سے پایا تکمیل تک پہنچایا کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو اعتماد میں لے کر ان کی مرضی و منشا سے معاملات تہہ کئے جس کو جو شکایات تھی فوراً ان کا خاتمہ کیا گیا اور ہم بڑے دعوے کیساتھ کہ سکتے ہیں کہ اتنی شفاف اور بہترین گیمز صوبہ کی تاریخ میں اس سے قبل منعقد نہیں ہوئی تھیں ، انہوں نے کہاکہ ہر سال ان گیمز کا تواتر کیساتھ ہوتا رہے گا تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ اگلے سالوں میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسس کیساتھ ساتھ ان کیلئے دورے جدید کی سہولیات میسر کریں تاکہ وہ ان پر کھیل کر بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی سربلندی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاور ڈویژنل گیمز15اپریل کو پشاور میں منعقد ہونگی جس میں چارسدہ اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں مردوں کی15 اور خواتین کی 13مختلف گیمز کھیلی جائینگی ۔جو کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ، پشاور یونیورسٹی اور قیوم سٹیدیم میں منعقد ہونگی۔