پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارجیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے زیر اہتمام سپورٹس گالاکا انعقاد

جمعہ 8 اپریل 2016 17:39

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارجیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے زیر اہتمام سپورٹس ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے زیر اہتمام سپرنگ سپورٹس گالا 2016ء کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی۔ سپورٹس گالا کا افتتاح ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد نے کیا اور سنٹر میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیاجس سے طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہو۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر کے طلبہ اور تمام ٹیم نہایت ایماندار اور مخلص ہے۔بعد ازاں طلبہ، فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ بہترین تقریب کیلئے تعاون پر ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :