ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر واٹربورڈ کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے

جمعہ 8 اپریل 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر واٹربورڈ کے اکاؤنٹس منجمند کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں واٹربورڈ پر ایک ارب روپے کے ٹیکس واجب الادا ہیں ،جس میں سے صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے تین اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں ۔واٹربورڈ حکام نے ایف بی آر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واٹربورڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا ۔اکاؤنٹس لمبے عرصے تک بند رہے تو پانی کی کمی کا مسئلہ ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :