کراچی ،پاک سرزمین پارٹی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی گئی

جمعہ 8 اپریل 2016 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مزار قائد انتظامیہ نے پاک سرزمین پارٹی کو باغ جناح میں 24اپریل کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں این او سی جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سکیورٹی خدشات کے باعث انتظامیہ نے پاک سرزمین پارٹی کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا ۔