Live Updates

وزیر اعظم 11 اپریل کو تھرپار کر میں 660 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جمعہ 8 اپریل 2016 17:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 11 اپریل کو تھرپار کر میں 660 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق تھر کے کوئلے سے توانائی کے حصول کے لیے 660 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جس کے تحت ایک پاور پلانٹس 330 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے گا ۔

یہ دونوں پاور پلانٹس تھر کول بلاک ٹو میں گاؤں بٹڑا کے قریب 100 ایکڑ رقبے پر لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تھر میں زیر زمین 75 ارب ٹن کوئلے سے ذخائر موجود ہیں ، جنہیں 13بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان میں سے بلاک ٹو پر اینگرو کول اور سندھ حکومت کے اشتراک سے کھدائی کا کام جاری ہے ۔ تاہم اینگرو کول اور چین کی کمپنی کے اشتراک سے یہ پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تھر کول کے بلاک ٹو میں کوئلے کی موجودہ مقدار 2 بلین ٹن ہے ۔ ذرائع کے مطابق لگائے جانے والے پاور پلانٹس سے بجلی اگلے 50 سال تک حاصل کی جا سکے گی ۔ تاہم یہ منصوبہ 2019 تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات